فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (بیجنگ) چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناگچو کی باچین کانٹی میں سات شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے سے شدید جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے فوری طور پر اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے شی زانگ زلزلہ کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو کے عمل میں جانی نقصان کم کرنے پر زور دیا۔
چینی صدر نے زلزلے کی صورتحال اور موسم کی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ثانوی آفات کو روکنے اور امدادی سازوسامان کی منتقلی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ وزارت ہنگامی انتظام نے امدادی کاموں کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ آفت زدہ علاقے میں بھیج دیا ہے۔


