انٹرنیشنل ڈیسک۔ سابق اولمپک اور عالمی میراتھن چیمپئن پريس جيپچيرچير کو ممنوعہ مادہ ای پی او کا ٹیسٹ مثبت آنے پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایتھلیٹ کے خلاف یہ کارروائی ممنوعہ مادے کی موجودگی کی بنیاد پر کی گئی۔ حکام کے مطابق اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


