فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کے ہیڈ کوچ ونسنٹ کومپنی ٹریننگ سیشن کے دوران اچانک بے ہوش ہو گئے۔
انہیں ہنگامی طبی ٹیم نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔
کلب کے جاری کردہ بیان کے مطابق چالیس سالہ ونسنٹ کومپنی کو ہسپتال میں طبی معائنے اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہسپتال میں رہیں گے۔
کلب کے مطابق ونسنٹ کومپنی گزشتہ ہفتے بھی وائرس میں مبتلا تھے۔ اس بیماری کے باعث وہ ٹریننگ سیشن اور پریس کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔


