امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض زرعی اور لکڑی سے بنی مصنوعات پر پچاس فیصد ٹیرف ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے حوالے سے اماراتی نیوز ایجنسی وام نے بتایا ہے کہ کینیڈا کی مصنوعات پر ان تبدیلیوں کا اطلاق تیس اکتوبر سے ہو گا۔
یہ تاریخ متوقع انتخابات سے چار روز قبل بنتی ہے۔


