لاہور (صورتِ حال، اسپورٹس ڈیسک) – ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 25 اکتوبر 2026 کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ کی سر فہرست میں ہے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سٹیڈیم کا دورہ کیا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کا مشاہدہ کیا۔


