انٹرنیشنل ڈیسک (الجزیرہ) متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اکتوبر کے اوائل میں ایک بحری جہاز کے مبینہ طور پر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد تیل کا بڑا پھیلائو سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ساحلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الجزیرہ کی پبلک نیوز فیڈ کے مطابق حادثے کے کئی ہفتے بعد تیل کے اس پھیلائو کو دیکھا گیا۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری ردعمل کا تاحال انتظار کیا جا رہا ہے۔


