فائل فوٹو
لاہور ٹریفک پولیس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لیے دو ایس ایس پیز اور سات ڈی ایس پیز فرائض سر انجام دیں گے۔
نوے انسپکٹرز سمیت ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ قذافی سٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق غلط پارکنگ کی روک تھام کے لیے دس فورک لفٹرز بھی فیلڈ میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں پانچ بریک ڈائون گاڑیاں بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گی۔


