نیوز ڈیسک (لاہور) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پینگیو ٹیکنو ویلی کا دورہ کیا ہے۔ پینگیو ٹیکنو ویلی آمد پر وفاقی وزیر کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز کے طریقہ کار اور جدید ایجادات پر بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر کو مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور جدید ڈھانچے کے فروغ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔


