صفدر آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹھہ علی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس اور کمسن سالی کو قتل کر دیا۔ ملزم انصر بھٹی عرف انتلی بھٹی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
ورثاء کے مطابق تھانہ صدر پولیس کئی گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔


