فائل فوٹو
نیوز ڈیسک صفدرآباد میں سالار بھٹیاں کے قریب کھڑے ڈمپر سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد پچاس سالہ شہباز شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔


