(صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ برآمدات میں اضافہ اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں اصلاحات کا باعث بنے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اقدامات تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ملکی معیشت کی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔


