اسلام آباد (نیوز ڈیسک)۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے اتوار کے روز ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے تجارت اور کاروباری تعاون کے فروغ کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملتان چیمبر کے صدر ڈاکٹر شفیق خان پتافی سمیت بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات اور صنعتکار بھی موجود تھے۔


