لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے ساہیوال کا دورہ کیا اور مرحوم سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اشرف اور ایم این اے ملک ندیم کامران کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مرحومین کے لواحقین سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مرحوم رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اشرف اور ملک ندیم کامران نے ہمیشہ اپنے حلقوں کے عوام کی خدمت کی۔
وزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جمہوریت کے کاز کے لیے بھی بھرپور کام کیا۔


