اسلام آباد (ایجوکیشن ڈیسک) ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنے اور ان کے روزگار کے مواقع بہتر بنانے کے لیے انٹرنشپ لازمی قرار دی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رابعہ نسیم فاروقی نے پیر کے روز قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران یہ بات بتائی۔
انہوں نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ پاکستان میں اس وقت سرکاری و نجی سطح پر کل 282 یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں۔


