کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی بندرگاہ کی توسیع اور عالمی بحری تجارت میں پاکستان کا کردار مضبوط بنانے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے سفیرِ نیدرلینڈز رابرٹ جان سیگرٹ کی سربراہی میں آنے والے ڈچ وفد کے سامنے تین اہم منصوبے پیش کر دیے۔ ملاقات میں وفد کو بندرگاہ کی ترقی، آپریشنل کارکردگی اور توسیعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پیش کیے گئے منصوبوں میں 140 ایکڑ پر مشتمل میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ اور 17 ایکڑ پر محیط منوڑہ شپ یارڈ کی جدید کاری شامل ہے۔ چیئرمین کے پی ٹی نے ڈچ سرمایہ کاروں کو بنیادی ڈھانچے، ڈریجنگ، ڈیجیٹلائزیشن اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
سفیرِ نیدرلینڈز رابرٹ جان سیگرٹ نے پاکستان کی سمندری معیشت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔


