اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی حق استعمال کر کے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کریں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے۔ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے کیلئے اسلام آباد نہیں آ رہی ہے۔
ہم بانی پی ٹی آئی کا علاج اور رہائی چاہتے ہیں۔


