بین الاقوامی ڈیسک — امریکہ میں وسطی مدت کے انتخابات سے قبل سابق صدر باراک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سیاسی ریلیوں میں سخت لفظی جنگ دیکھنے میں آئی ہے۔
جارجیا اور اوہائیو میں منعقدہ جلسوں کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ، ٹیرف اور وائٹ ہاؤس کے بال روم کے امور پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ سیاسی گرما گرمی آئندہ انتخابات کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جہاں دونوں جماعتیں ووٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


