فائل فوٹو
اسلام آباد (اے پی پی اردو) اینگرو فرٹیلائزرز کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 13 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے 9 مہینوں کے لئے اینگرو فرٹیلائزرز کا منافع 16.2 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔


