فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان 2030 تک ویکسین کی خریداری کے لیے غیر ملکی مالی معاونت سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے گا۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ادویات کی اصلیت، قیمت اور تاریخِ تنسیخ کی تصدیق کے لیے بارکوڈ کا نظام نومبر کے اختتام تک نافذ کر دیا جائے گا۔


