نیوز ڈیسک (صورتِ حال، DESK) ۔ پاکستان اور سنگاپور نے دو طرفہ معاشی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق، اسحاق ڈار نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ دونوں حکومتوں کے درمیان قریبی تعاون سے کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعاون سے پاک سنگاپور معاشی تعلقات نئی سطح پر پہنچ سکتے ہیں۔


