بین الاقوامی ڈیسک۔ کولمبین فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا اور چلی کی فٹبال ٹیموں کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیریز کا پہلا میچ تیرہ نومبر کو کالی میں کھیلا جائے گا۔ اس دوستانہ فٹبال میچز سے حاصل ہونے والی آمدنی اگست میں آنے والے سات اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے وقف کی جائے گی۔
اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار دن بعد چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ کولمبیا کی ٹیم اس وقت فیفا کی عالمی رینکنگ میں گیارہویں نمبر پر موجود ہے۔
چلی کی فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ انچاس ویں نمبر پر ہے۔


