فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (بیورو رپورٹ) نیشنل کرائم انویستی گیشن ایجنسی نے غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ حکام کے مطابق جی سی پی سوسائٹی میں قائم کال سینٹر سے خاتون سمیت 39 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ افراد آن لائن قرض فراہم کرنے والی مختلف ایپس کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرتے تھے۔ قرض کی واپسی میں تاخیر پر شہریوں کو ہراساں کیا جاتا تھا۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی فحش تصاویر تیار کرکے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔
کارروائی کے دوران کال سینٹر سے مختلف قرضہ ایپس کا مواد، 40 لیپ ٹاپ اور 41 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ حکام نے غیر قانونی کال سینٹر کو سیل کر دیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے ڈیجیٹل آلات فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ مالی معاملات اور بیرونی روابط کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی آئی اے عاطف امیر کے مطابق روپوش افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


