فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد آٹھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایچ آر نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیے۔
تمام ججز ساٹھ سالہ عمر کی حد پوری ہونے پر نومبر اور دسمبر 2026 میں ریٹائر ہوں گے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ظفر یاب انوار دو نومبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن شہزاد حسین انیس نومبر 2026 کو منصب سے سبکدوش ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد علی نواز ستائیس نومبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نارووال محمد عارف حمید شیخ چودہ دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب امجد اقبال رانجھا بھی چودہ دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ سرگودھا سید داور ظفر علی چوبیس دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔
پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ نمبر دس ساہیوال خالد ارشد اکیس دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان محمد ندیم بھی اکیس دسمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے۔


