لاہور( این این آئی) ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے کے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں دودھ فروش شیراز ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔
ڈور اس کی آنکھ کے قریب لگی جس سے چہرے پر زخم آیا۔
دوسرے واقعے میں حذیفہ کے گلے پر ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


