نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین ایفلیک نے رواں سال اپنے والدین کی وفات کے بعد پہلی بار کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ بین ایفلیک نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے والدین کی وفات کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد ٹموتھی اپریل جب کہ والدہ کرس جون میں چل بسی تھیں، والدین کی موت نے مجھے اپنے بچپن، والدین کی قربانیوں اور اپنی زندگی کو ایک مختلف نظر سے دیکھنے پر مجبور کر دیا۔
اداکار نے خاص طور پر اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کی موت کے بعد مجھے ان کے پرانے خطوط ملے، جن سے مجھے یہ احساس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ والدہ سرکاری اسکول میں طویل عرصے تک ٹیچر رہیں اور ان کی محنت اور قربانیوں کو میں بچپن میں اس طرح نہیں سمجھ سکا تھا جیسے اب سمجھ رہا ہوں۔ بین ایفلیک نے اپنے والد کے ساتھ پیچیدہ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ والدین کی طلاق سے قبل گھر میں کافی کشیدگی رہی۔
اداکار کا کہنا ہے کہ والدین کی وفات نے مجھے یہ احساس دلایا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور انسان کو معمولی تنازعات میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
بین ایفلیک کی والدہ کرس این ایفلیک تریاسی برس کی عمر میں جون میں جب کہ ان کے والد ٹموتھی ایفلیک چھہتر برس کی عمر میں اپریل میں انتقال کر گئے تھے۔


