لاس اینجلس (انٹرنیشنل ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ایوا میری سینٹ 102 برس کی عمر میں چل بسیں۔ ان کے نمائندے جیف سینڈرسن کے مطابق انہوں نے لاس اینجلس میں اپنے گھر پر طبعی وجوہات کے باعث آخری سانس لی۔
اداکارہ نے 1954 کی فلم آن دی واٹر فرنٹ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پہلی ہی فلم پر بہترین معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتا۔ اس فلم میں انہوں نے مارلن برانڈو کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
ان کے کیریئر کی دیگر یادگار فلموں میں الفریڈ ہچکاک کی 1959 کی تھرلر فلم نارتھ بائی نارتھ ویسٹ بھی شامل ہے۔ سات دہائیوں پر محیط طویل کیریئر کے دوران انہوں نے ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹیں اور 1990 میں ایمی ایوارڈ جیتا۔


