ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی ہے۔ دونوں اداکاروں نے ایک تصویر کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اپنے دوسرے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازے جانے پر بے حد خوش ہیں۔ اس سے قبل اس جوڑے کے ہاں جولائی دو ہزار پچیس میں پہلی بیٹی سرایاہ کی پیدائش ہوئی تھی۔
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی سات فروری دو ہزار تیئس کو جیسلمیر میں ہوئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے دو ہزار اکیس میں ریلیز ہونے والی فلم شیر شاہ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔


