مظفرآباد (کشمیر ڈیسک) آٹھ اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے کو اکیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے آنے والے اس زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقے شدید متاثر ہوئے تھے۔
زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز مظفرآباد سے انیس کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ اس ہولناک سانحے میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ لاکھوں مکانات تباہ ہو گئے۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زلزلے کے بعد پاکستانی قوم اور اداروں نے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔
افواج پاکستان، سول انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور رضاکاروں نے مشکل حالات میں کام کیا۔ بعد ازاں متاثرہ علاقوں میں مکانات، اسکولوں اور سڑکوں کی تعمیر نو کے طویل المدتی اقدامات کیے گئے۔


