فائل فوٹو
لاہور(این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون سول جج ظلِ ہما کو برطرف کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل غیر حاضر رہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سول جج کو وضاحت کا موقع دیا گیا لیکن انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔


