کوہاٹ (نیوز ڈیسک) کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ شادی پور میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔
یہ بات ڈی پی او مظہر اقبال نے بتائی۔
ڈی پی او کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے سات اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کو جلد از جلد ڈھونڈنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


