لاہور کے علاقے کشمیر بلاک اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے کے حملے سے میو اسپتال کا ایک ڈاکٹر زخمی ہو گیا۔ میو اسپتال کے ترجمان کے مطابق آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر نعمان کی ٹانگ پر دو زخم آئے ہیں۔
واقعے کے بعد ڈاکٹر نعمان کو ریبیز سے بچاؤ کے لیے فوری طور پر امیونوگلوبلن اور ویکسین لگا دی گئی ہے۔ متاثرہ ڈاکٹر نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں کے حملوں کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔


