پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ نوشہرہ سے بازیاب کرالیا گیا ہے اور پولیس نے مبینہ ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال سے بچے کے اغوا کا یہ واقعہ تیس ستمبر کو پیش آیا تھا جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی اور بے اولادی کے طعنوں سے تنگ آکر اس نے بچے کو اسپتال سے اغوا کیا تھا۔
خاتون واردات کے بعد رکشے اور پھر ٹیکسی میں سوار ہو کر فرار ہوئی تھی جسے پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کر لیا۔


