فائل فوٹو
فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے استعمال شدہ گاڑیوں سے متعلق امور کو نئی آٹو پالیسی میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ریگولیشنز میں نرمی کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمرشل اور گفٹ اسکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا جائزہ لیا گیا اور اعداد و شمار پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ستمبر 2026 میں دو ہزار دو سو چھہتر استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کیں۔ مئی 2026 کے دوران صرف اڑتالیس استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی مینوفیکچررز کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد میں اضافے پر تحفظات ہیں۔ امپورٹرز اس اقدام سے آٹو سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔


