کراچی میں پولیس کے دو مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فیروزآباد پولیس کا طارق روڈ سوسائٹی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت لال محمد کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پاک کالونی میں ایس آئی یو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


