کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمہ نے عدالت میں مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی۔
عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے کے شریک ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت کی جانب سے اس مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے چودہ اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔


