لاہور (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ اب رشوت لینے اور دینے والا دونوں ڈریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرایا اور وہ اس اقدام کو سراہتے ہیں۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے مزید کہا کہ انویسٹی گیشن میں تفتیشی افسران کو فنڈ نہ ملنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے کی میرٹ پر شفاف انکوائری کی جائے گی۔


