فائل فوٹو
فائل فوٹو
لاہور میں شاد باغ اور مصری شاہ پولیس نے خاتون پر تشدد اور کم عمر سگی بہنوں سے فحش حرکات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شاد باغ پولیس کے مطابق ملزم ساحل نے ساتھیوں کے ہمراہ گلی میں کھڑی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس تشدد کے نتیجے میں خاتون کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
مصری شاہ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیڑھ اور پانچ سالہ بچیوں سے فحش حرکات کرنے والے اوباش ملزم احمد محمود کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گلی میں موجود بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کی تھی۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔


