لاہور (بیورو رپورٹ) شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران فرح نادر نے کہا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی عام شخص ایک ماہ میں ایک لاکھ روپے کماتا ہے تو اداکار اتنی ہی رقم دس دن میں کما لیتا ہے۔ سینئر اداکارہ کے مطابق مرکزی اداکار یا اداکارہ ایک ڈرامے کا پندرہ سے بیس لاکھ روپے معاوضہ حاصل کرتے ہیں۔
فرح نادر نے مزید بتایا کہ کئی مواقع پر پاکستانی اداکاروں کے معاوضے تیس سے چالیس لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔


