سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کے لیے تربیت اور ٹیم ورک ناگزیر ہیں۔ یونیورسٹی میں بی ایس سولہ اور سترہ کے افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی اہمیت اجاگر کی۔
وائس چانسلر نے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کو ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید مالی طریقہ کار اور ڈبل انٹری اکانٹنگ سسٹم متعارف کرانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر امجد حسین جنجوعہ نے بتایا کہ سنٹر چالیس سے زائد پروگرامز کے تحت ایک سو سینتیس سیشنز منعقد کر چکا ہے۔


