ٹھٹھہ صادق آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے عظیم گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کا 78واں یوم پیدائش 13 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
استاد نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔
آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔ نصرت فتح علی خان نے بطور قوال دم مست قلندر مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔
انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔
نصرت فتح علی خان برصغیر پاک و ہند سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے۔ ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔


