فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیٹی سے محبت کا عالمی دن گیارہ اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز، واکس اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
مقررین تقریبات کے دوران بیٹی کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے خصوصی پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔
پرنٹ میڈیا میں بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی فیچرز شائع کیے جائیں گے۔


