اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی گروپ کیپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر نتائج کے لیے بھرپور محنت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے سہولیات فراہم کرنے اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
جاپان میں ایشین گیمز کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سکواش میں دنیا پر حکمرانی کی تھی۔ کھلاڑی سچ دل سے محنت کریں تو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔


