کراچی میں ایف آئی پی انٹرنیشنل برانز پیڈل ٹورنامنٹ کے مردوں اور خواتین کے ٹائٹل ارجنٹائن اور سپین کے کھلاڑیوں نے جیت لیے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر سیکرٹری سپورٹس منور علی مہیسر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے انعامات تقسیم کیے۔
ٹورنامنٹ کے لیے اٹھائیس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی اور یہ کراچی کے پیڈل ورس میں کھیلا گیا۔ مردوں کا ٹائٹل سپین کے رونکو لو اور ارجنٹائن کے لاکاموئیر نے جیتا جبکہ جرمنی اور سپین کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کا ٹائٹل سپین کی سانتا ماریا لانڈا اور ارجنٹائن کی سول پیریز نے اپنے نام کیا۔ ایونٹ میں اٹھارہ ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جو مختلف اداروں کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔


