لاہور میں طلبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر رقم وصول کرنے والے ملزم کو اس کی شادی کی تقریب سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم فرحان پولیس والنٹیئر پروگرام کے طلبہ سے رقوم وصول کرتا تھا۔
متاثرہ طلبہ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو شکایات پیش کیں جن پر خفیہ انکوائری کروائی گئی۔
ترجمان کے مطابق شکایات درست ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا اور تھانہ نشتر کالونی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس والنٹیئر پروگرام طلبہ کو پولیس سے منسلک کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ طلبہ پروگرام یا نوکری کے نام پر کسی کو رقم نہ دیں۔


