کراچی (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک)۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کی چار اپیلوں پر نیپرا کے نظرثانی احکامات اور اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے معطل کردیئے۔
عدالت نے فریقین اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔
کے الیکٹرک کے وکیل کے مطابق نیپرا نظرثانی کے نام پر کے الیکٹرک کے ٹیرف ازسرنو مقرر نہیں کرسکتا۔ نیپرا کے فیصلے سے سبسڈی کا وہ بوجھ جو صارف پر منتقل ہونا ہوتا ہے، وہ کے الیکٹرک پر منتقل ہوگیا۔


