امریکہ نے مائیکروسافٹ، ایڈوب، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز اور وِپرو سمیت بھارت کی کئی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو گرین کارڈ اسپانسرشپ پروگرام سے معطل کر دیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے مطابق تحقیقات کے دوران مبینہ دھوکا دہی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیوں نے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا اور اسی دوران غیر ملکی کارکنوں کے لیے گرین کارڈ کی درخواستیں بھی دیں۔ رائٹرز کے مطابق یہ اقدام ہنرمند غیر ملکی کارکنوں سے متعلق امیگریشن پالیسی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔
امریکی وزیر محنت کیتھ سونڈرلنگ نے بتایا کہ ان کمپنیوں سے متعلق نئی مستقل لیبر سرٹیفکیشن درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ انتظامیہ کا مقصد ویزا پروگرامز میں مبینہ دھوکا دہی اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔


