اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں خصوصی اقتصادی زونز میں 76 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا راستہ بن گیا۔ کونسل کی مسلسل کوششوں سے پنجاب کے زونز میں زیر التوا کاروباری درخواستوں کی منظوری کا عمل تیز ہو گیا۔
ستمبر کے دوران پنجاب کے زونز میں 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی جس سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔
ان منصوبوں سے ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور زرعی پروسیسنگ کے شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ان صنعتی شعبوں میں سات ہزار سے زائد ممکنہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کے اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مسلسل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔


