پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نیو کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے۔
نماز جنازہ میں پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی اور جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔ حکومتی عدم شرکت پر سیاسی حلقوں کی طرف سے بھی تبصرہ سامنے آیا ہے۔


