انٹرنیشنل ڈیسک (صورتِ حال، ڈیسک)۔ ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور الزامات نے خطے میں امن کے نازک عمل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹگرے کے علاقے میں اریٹیریا کے فوجیوں کی مبینہ مداخلت کے الزامات دونوں ممالک کے درمیان خلیج کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس تازہ کشیدگی سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔


