بلوچستان کے علاقے مچھ میں زمیندار ہوٹل کے مقام پر ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق اس مچھ حادثہ میں سات افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے دونوں گاڑیاں کھائی میں جاگریں۔ حادثے کے بعد علاقے میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تمام زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


